26 اکتوبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندہ دفتر نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے مبصّر کی رپورٹ کو بے بنیاد اور سیاسی اغراض کا حامل قرار دیا ہے –

ابنا: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل  نمائندہ دفتر نے اس عالمی ادارے کے انسانی حقوق کےکمیشن پر سیاسی اثر ورسوخ اور اس پر دباؤ ڈالنے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے لئے انسانی حقوق کے مبصّر کے تعین میں ،سیاسی اغراض کارفرما ہیں اور یہ اقدام امریکہ اور یورپ کے کہنے پر سیاسی مداخلت کی غرض سے کیا گیا ہے –

اس دفتر کے بیان کے مطابق ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں " احمد شہید " کی رپورٹ میں ایران میں مذہبی اور قومیتی اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے حالانکہ ایران مین سبھی قومیتیں پرامن اور دوستانہ ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی بسر کررہی ہیں –
.....

/169